کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی سی آفس کولگام میں محکمہ صحت نے انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف اقدام کیے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین کے علاوہ صحافی، محکمہ اطلاعات اور منی سکریٹیرییٹ کے ملازمین کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ڈی سی نے ٹیکہ کاری مہم کو عام لوگوں تک پہنچانے پر زور دیا۔
اس موقع پر دو سو سے زائد مقامی لوگوں نے ٹیکاری میں حصہ لیا۔ دراصل ضلع کولگام میں کوڈ کے کیسوں میں اُچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں بھی کوڈ مخالف مہم چالائی جا رہی ہے تاکہ اس بیماری کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے 42 مراکز قائم
آج محکمہ صحت کی جانب سے چالیس سے زائد ٹیکاری کے مراکز کھولے گئے ہیں، تاکہ عام لوگ اس مہم میں حصہ لیں۔ ٹیکہ لگانے کے کچھ منٹ بعد ٹیکا لگانے والے افراد کو میسیج مل جاتا ہے کہ اس نے ٹیکہ لگوایا۔