اس موقع پر لوگوں نے متعدد ترقیاتی امور اٹھائے جس میں گاؤں دیہات میں اندرونی سڑکوں کی تجدید و مرمت، بجلی کا ترسیلی نظام، پینے کے پانی کی سہولیات، پشوپالن محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیم و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزٹنگ آفیسر نے مختلف محکموں کو اپنے متعلقہ محکموں میں عوامی مسائل کا نوٹس لینے کے لئے موقع پر ہی ہدایت جاری کی۔ قابل ذکر ہے کہ تیسرے مرحلے کے پروگرام میں لوگوں کی کم دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔