ETV Bharat / state

Ravinder Raina جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے، رویندر رینہ - جموں و کشمیر خبر

بی جے پی رہنما رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے حق میں ہے۔

رویندر رینہ
رویندر رینہ
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 11:20 AM IST

رویندر رینہ

کولگام:جموں و کشمیر کے بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ پارٹی خطہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں ہے، بی جے پی اس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کشمیری مسلمانوں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی وہی جوش و خروش اور روایتی بھائی چارے کے چلتے کامیاب یاترا کی شروعات ہوگی۔

رویندر رینہ نے آج چولگام کولگام میں پارٹی ورکروں سے خطاب کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی، ضلع صدور زبیر احمد اور ایڈوکیٹ وجاہت موجود تھے۔ لیڈران نے پارٹی ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی کی مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر ملک اور ریاست میں ہوئی ترقی کا احاطہ پیش کریں۔

رویندر رینہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کو بہتر بنانے کے لیے مسلمان کا ہر ہمیشہ ساتھ رہتا ہے۔ ہندو، مسلم، سکھ عیسائی بھائی کی طرح رہتے ہیں اور امرناتھ آنے والے عقیدت مند مقامی مسلمانوں کا پیار دیکھتے ہیں امید ہے کہ رواں برس بھی مقامی مسلمانوں کی جانب سے وہی پیار ملے گا۔

مزید پڑھیں:BJP President Ravinder Raina Visited Bandipora بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ بانڈی پورہ کے دورہ پر

انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں اسلمبی انتخابات کا ہونا ضروری ہے اور بھارتہ جنتا پارٹی اس کے لئے تیار ہے ۔ لہذا الیکشن کمشن کو سوچنا چاہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے جلد اقدام اُٹھایے۔ اس موقع پر رویندر رینہ نے اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.