جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایس ایس پی حسین بٹ نے آج کشتواڑ کے تمام پولیس چوکیوں کے ساتھ ساتھ گوری شنکر مندر میں کا معائنہ کیا اور کشتواڑ کے زیارت شاہ اسرار الدین بغدادی اور شاہ فرید الدین بغدادی کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران تمام پولیس چوکیوں کے انچارج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور بغیر اجازت کوئی بھی چھٹی پر نہ جائیں۔
اس دوران انہوں نے قصبہ کشتواڑ کا بھی پیدل چل کر دورہ کیا اور ایس پی آفس سے ہوتے ہوئے ڈاک بنگلہ، مین بس اڈہ، ہیڈیال چوک اور سرکوٹ تک پیدل دورہ کر کے پوری جانکاری لی۔
دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ موشیم احمد، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر دیویندر سنگھ بھنڈرال، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر دھیرج کٹوچ، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری موجود رہے۔