ETV Bharat / state

کشتواڑ: رام مندر کی تعمیر کیلئے عوام سے چندے کی اپیل

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پریس کانفرنس کر کے عوام سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔

RSS appeals for donations in Kishtwar for construction of Ram Temple in Ayodhya
کشتواڑ: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے عوام سے چندے کی اپیل
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:30 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھارتیہ ودیا مندر ہائر سکینڈری سکول میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایودھیا میں رام جنم بھومی کے لیے ہر ایک طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔ لہٰذا رام مندر کو بھی عوامی چندے سے جمع کی گئی رقم سے ہی تعمیر کیا جائے گا۔‘‘

کشتواڑ: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے عوام سے چندے کی اپیل

پریس کانفرنس کے دوران آر ایس ایس کے سنگھ چالک برائے کشتواڑ روشن لال شرما اور بال کرشن پریہار نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’صدیوں کی محنت اور قربانی کے بعد بالآخر ایودھیا میں مرکزی سرکار کی کاوشوں کے بعد رام مندر کی تعمیر شروع ہونے والی ہے۔‘‘

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں ہندو مذہب کے روایتی طرز کو مد نظر رکھنے کے علاوہ اسے عالمی سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’مندر کی تعمیر کے لیے ایک یا دو رام بھکت بھی پیسہ دے سکتے ہیں۔ تاہم رام جنم بھومی کی تحریک میں عوامی قربانیوں کے پیش نظر عوامی تعاون سے ہی مندر کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔‘‘

اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر بالخصوص کشتواڑ کے عوام سے رام مندر کی تعمیر میں دل کھول کر چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں چندہ جمع کرنے پر سبھی ہندو تنظیموں نے مشاورت کے ذریعے آر ایس ایس کو ذمہ واری سونپی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.