ETV Bharat / state

Kishtwar Road Accident کشتواڑ سڑک حادثے میں نو افراد زخمی - کشتواڑ میں کار کھائی میں گر گئی

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار نو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Car Fell into Ditch in Kishtwar

کشتواڑ سڑک حادثے میں نو افراد زخمی
کشتواڑ سڑک حادثے میں نو افراد زخمی
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 5:26 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے وارڈون علاقے میں اتوار کے روز ایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے وارڈن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک لوڈ کیرئیر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار نو افراد زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد محمد یوسف ساکن ڈانڈ یپورہ اننت ناگ، کوثرہ بیگم زوجہ ارشد ساکن مانسر سانبہ ،محمد جبار ولد محمد شفیع ساکن منگلی داڑون، جمیلہ بیگم زوجہ محمد جبار، عارف احمد ولد محمد جبار، عاصف محمد ولد محمد جبار ، عریہ ، سافیہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

وہیں گزشتہ ماہ کشتواڑ میں ایک کروزر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کشتواڑ میں پکلدول پاور پروجیکٹ کے ملازمین اور مزدور ایک گاڑی میں سوار ہوکر اکھالا سے سیبڑبھتی جارہے تھے، اسی دوران یہ گاڑی سڑک کے درمیان ڈھنگڈیرو کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس درد ناک حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے قبل رامبن کے ڈھلواس علاقے میں ایک سڑک حادثے میں قریب ڈیڑھ درجن مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں کروزر گاڑی حادثے کا شکار، سات افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.