ETV Bharat / state

Medical Negligence ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - تحقیقات کرنے کا مطالبہ

کشتواڑ : نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر و زونل صدر چناب ویلی سجاد احمد کچلو نے گزشتہ روز ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کشتواڑ کے ایک جوان کی گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ہوئی موت Kishtwar Man Dies پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا National Conference leader demands actionہے۔

ڈاکٹروں کی  مبینہ لاپرواہی پر نیشنل کانفرنس  نے کارواہی  کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 9:29 AM IST

کشتواڑ : نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر و زونل صدر چناب ویلی سجاد احمد کچلو نے گزشتہ روز ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کشتواڑ کے ایک جوان کی گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ہوئی موت Alleged Medical Negligence پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی غفلت شعاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کچلو نے مزید کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی طرف سے برتی گئی لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے رشتہ داروں نے اس امید کے ساتھ جی ایم سی میں بھرتی کرایا تاکہ وہاں تعینات ڈاکٹر طبی جانچ پڑتال کریں گے ۔

کچلو نے مرحوم کی شناخت پریس بیان میں نہیں کی۔ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوجوان کے لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی بے حسی کی وجہ سے نوجوان کو مزید علاج کے لیے سرینگر نہیں لے جا سکے کیونکہ ڈاکٹر انہیں بتاتے رہے کہ وہ ٹھیک ہے۔'

متوفی کے ایک رشتہ دار کے مطابق، مریض کو اتوار کو جی ایم سی اننت ناگ GMC Anantnag لے جایا گیا تھا جہاں ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے بعد مریض کے پاس موجود ڈاکٹر نے لواحقین کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور کچھ دوائیں لکھیں اور مریض کو گھر لے جانے کو کہا۔"

یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ: زچہ بچہ ہسپتال میں خاتون کی موت

ان کا الزام ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مریض کو گھر لے گئے۔ "لیکن، اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے، مریض درد سے مرجھانے لگا اور ہم اسے دوبارہ ہسپتال لے گئے جہاں اسی ڈاکٹر نے اسے دیکھا،"

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے انہیں دوبارہ بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور ایک اور گولی تجویز کی اور ایک اضافی انجکشن لگانے کا مشورہ دیا جس کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہوئی اور انہیں کہا گیا کہ مریض کو گھر لے جائیں۔

لواحقین نے بتایا کہ 'ہم نے ان سے کہا مریض کے لیے ایک بیڈ کا انتظام کرنے کو کہا تاکہ مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن ڈاکٹر نے ہمیں اسے گھر لے جانے کو کہا۔' اہل خانہ کے مطابق مریض نے ایک بار پھر درد کی شکایت کی اور اسے واپس جی ایم سی اننت ناگ لایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے نمائندگی کی گئی تو معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.