ETV Bharat / state

کشتواڑ پوچھال سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 5:34 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پوچھال متتہ سر کوٹ جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں میں نارضگی ہے۔

Worst Conditions of Pochal Road
Worst Conditions of Pochal Road

سر کوٹ کے مقامی شخص سُریش کمار شرما نے بتایا کہ سرکوٹ گوری شنکر مندر کے بالکل پاس سے پوچھال جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے معمولی بارش کے بعد گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ضلع انتظامیہ کو کئی بار بتایا جا چکا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ کو اس بارے میں شکایت کی ہے کسی طرح کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

سرکوٹ تا پوچھال کے لوگوں نے کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اشوک شرما سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈرین بھی بنایا جائے تا کہ بارش کے ایام مین پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.