بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضلع انتظامیہ نے ایک منفرد فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو تب ہی تنخواہ فراہم کی جائے گی جب وہ طلبا کے والدین اور مقامی سرپنچ سے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی سرٹیفیکٹ فراہم کریں۔
ایجنسی کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رینا کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ اسکولوں میں ٹیچرز کی غیر حاضر رہنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انگریز سنگھ رینا نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیچرز کم از کم دس طلبا کے والدین سے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ڈیوٹی سلپ لائیں ۔
ڈیوٹی سلپ پر سرپنچ کے دستخط کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایجنسی کو بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں بہتر نتائج اور اچھی کارکردگی نیز طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے'۔