کشتواڑ کے بیشتر تاریخی مذہبی مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد نہیں کئے گئے۔ جامع مسجد کشتواڑ اور دیگر بڑی خانقاہوں میں عید کی نماز کا اہتمام نہیں ہوا جبکہ لوگوں نے اپنے محلہ جات میں ہی عید کی نماز ادا کی۔ حکومت نے عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے پہلے سے ہی کورونا کرفیو نافذ کیا ہے جبکہ مذہبی رہنماؤں نے بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وبا کے خطرات کو مدنظر رکھ کر محفوظ طریقہ سے عید کی نماز ادا کریں۔
کشتواڑ کے ساتھ ساتھ اندروال میں بھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی عید الفطر کا تہوار منا رہے ہیں اور ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق مسجدوں میں چند لوگوں نے نماز عید الفطر ادا کی۔ اس دوران کشتواڑ پولیس تا ضلع انتظامیہ کشتواڑ تمام مسجدوں کے باہر چوکس و چوبند رہے۔