کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ علاقہ میں جمعرات کو صبح فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہے جنہیں علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں دوران علاج ایک فوجی ٹیکنیشن نے دم توڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً دس بجے پیش آیا، جب مڑواہ سے کشتواڑ کی طرف آرہا فوجی ہیلی کاپٹر مچھنہ دھرینہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔
اس حوالے سے شمالی کمان کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ تقریباً 11:15 بجے، ایک آپریشنل مشن پر آرمی ایوی ایشن کے اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ علاقے میں مروا ندی کے کنارے "احتیاطی طور پر لینڈنگ" کی۔ ترجمان نے کہا کہ پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کو تکنیکی خرابی کی اطلاع دی اور احتیاطی طور پر لینڈنگ کے لیے آگے بڑھے۔
ترجمان نے کہا کہ ’’انداز ہونے والی زمین، انڈرگروتھ اور غیر تیار لینڈنگ ایریا کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے بظاہر مشکل لینڈنگ کی۔‘‘ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن سوار تھے اور وہ زخمی ہوئے۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے کمانڈ ہسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا ہے۔ فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تازہ اپڈیٹ کے مطابق زخمی ٹیکنیشن فوجی ہسپتال ادھمپور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والے فوجی ٹیکنیشن کی شناخت پبللا انیل کے بطور ہوئی ہے۔وہیں شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے آپریشنل فلائنگ کے دوران ڈیوٹی کی لائن میں فوجی ٹیکنیشن کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ یہ صرف سات ماہ میں یہ چوتھا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ پچھلے واقعات اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع، اپر سیانگ ضلع اور اسی ریاست کے توانگ میں پیش آئے تھے۔رواں برس مارچ میں اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع میں بھارتی فوج کا ایک چیتا گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔