ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما کے ہدایت پر آج تحصیلدار کشتواڑ اور ایس ایچ او کشتواڑ کو ہدایت جاری کرتے ہویے کہا کہ شکایت ملی ہے کہ چوگان میدان کشتواڑ جو کہ کشتواڑ کے عوام کی شان مانی جاتی ہے، بکروالوں نے اس کی سر سبز گھاس پر آگ جلائی ہے۔ بکروالوں کے ڈیرہ جمانے سے چوگان میدان میں گندگی کے ساتھ ساتھ گھاس کا نقصان ہو رہا ہے۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے ہدایت پر ٱج ایس ایچ او کشتواڑ عابد بڂاری اور نائب تحصیلدار کشتواڑ جاوید احمد کھانڈے نے چوگان میدان کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران چوگان میدان سے تمام بکروالوں کو ہٹایا گیا اور ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ چوگان میدان میں آگ جلانے اور چوگان میدان کی ڂوبصورتی پر نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔