ETV Bharat / state

کشتواڑ: وین کھائی میں گری، چار ہلاک - کشمیر کی خبر

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ وین کشتواڑ سے سرتھل مسافروں کو لے کر جا رہی تھی اور اسی دوران مندر موڑ پر دوپہر بعد یہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔

کشتواڑ: کھائی میں گری وین، چار کی موت، چھ زخمی
author img

By

Published : Nov 13, 2019, 7:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کے روز ایک وین گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں چار مسافروں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ وین کشتواڑ سے سرتھل مسافروں کو لے کر جا رہی تھی اور اسی دوران مندر موڑ پر دوپہر بعد یہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ منگل کو ڈوڈہ میں ایک سڑک حادثہ میں 16 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کے تین روزہ دورے پر آئے کانگریسی لیڈر غلام نبی آزاد نے ضلع ڈوڈہ میں بڑھتے سڑک حادثات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.