ETV Bharat / state

Irfan Builds a Buggy at Home: محض 16000 روپے میں 17 سالہ عرفان نے ایک چھوٹی گاڑی بنائی - etv bharat urdu news

اسکوٹی بائک کے چار ٹائر، کار کی دو سیٹیں، ٹاٹا ایس گاڑی کا اسٹیئرنگ اور موٹر سائیکل کا انجن یہ وہ سامان ہیں جنہیں 17 سالہ عرفان نے اپنی ایک چھوٹی گاڑی بنانے کے لیے استعمال کیا۔ ریاست کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ کے رہنے والے عرفان نے یہ گاڑی بنانے میں 16000 روپے خرچ کیے۔ یہ گاڑی بہت آسانی سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

Irfan Builds a Buggy at Home
محض 16000 روپے میں 17 سالہ عرفان نے ایک چھوٹی گاڑی بنائی
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 11:25 AM IST

Updated : Apr 7, 2022, 12:22 PM IST

عرفان کو گاڑیاں بہت پسند ہیں اور اس نے سب سے پہلے لوہے کے پائپوں سے ایک چھوٹی کار بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جب اس کا رشتہ دار ایشام بھی اس کے مشن میں شامل ہوا تو عرفان نے ایک بڑی گاڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔ کام آگے بڑھنے لگا اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن عرفان کے جذبے نے انہیں تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور صرف 20 دنوں میں اپنی چھوٹی گاڑی بنانے میں مدد کی۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

Driverless Rides:بغیر ڈرائیور کے سواریوں کو جلد ہی امریکہ میں متعارف کرایا جا سکتا ہے

کاسرگوڈ کے نیلیشورم علاقے کے عرفان نے جب اپنی چھوٹی گاڑی گھر کے ساتھ والی سڑک پر چلانا شروع کیا تو مقامی لوگوں کو بھی اس لڑکے کے ہنر کا علم ہوا۔ بہت سے لوگ اب ان کے گھر انکی بنائی ہوئی گاڑی دیکھنے اور مبارکباد دینے کے لیے آرہے ہیں۔

چونکہ ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عرفان کا اگلا خواب الیکٹرک کار بنانا ہے۔ اس کے والدین کریم اور شریفہ عرفان کی انجینئرنگ کی کوششوں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 7, 2022, 12:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.