ETV Bharat / state

وائناڈ میں زخمی صحافیوں کو امبلینس تک لے گئے: راہل

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں راہل گاندھی کے روڈ شو کے دوران ہوئے حادثے میں تین صحافی زخمی ہو گئے۔ اس دوران راہل گاندھی خود صحافیوں کے پاس پہنچے۔ راہل گاندھی نے صحافیوں کا حال جاننے کے بعد انہیں امبلنس تک لے کر گئے۔

author img

By

Published : Apr 5, 2019, 3:10 AM IST

وائناڈ میں زخمی صحافیوں کو امبلینس تک لے گئے: راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی لوک سبھا انتخاب کے لیے پرچہ داخل کرنے وایاناڈ پہنچے تھے۔ یہاں پرچہ داخلہ سے قبل ان کے روڈ شو کے دوران بیریکیڈنگ ٹوٹنے سے 3 صحافی زخمی ہو گئے۔

راہل کے روڈ شو میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور مقامی لوگ ان کے استقبال کے لیے سڑک کنارے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران راہل گاندھی کے انتخابی رتھ سے آگے چل رہے ٹرک کی بیریکیڈ ٹوٹ گئی اور ٹرک پر سوار صحافی نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔

چلتے ٹرک سے صحافیوں کے گرنے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ حادثے کے بعد راہل فورا زخمی صحافیوں کے پاس پہنچے اور ان سے ان کا حال چال لیا۔ راہل صحافیوں کو امبلینس تک لے کر چلے گئے۔ زخمی صحافیوں میں خاتون صحافی بھی شامل تھیں۔

اس پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کیرل کی وایاناڈ لوک سھبا انتخاب سے پرچہ داخل کرنے پہنچے تھے۔ پرچہ داخل کرنے کے بعد راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ روڈ شو کیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.