ETV Bharat / state

کیرالا کی مسلم تنظیموں کا اسکالرشپ سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر احتجاج - اقلیتی اسکالرشپ پر کیرالا ہائیکورٹ کا فیصلہ

2008 اور 2015 کے درمیان، کیرالہ حکومت نے تین احکامات جاری کیے تھے۔ ان حکمناموں کے مطابق، مائناریٹی اسکالرشپس کا 80 فیصد حصہ مسلم طلبا کو اور بقیہ 20 فیصد عیسائی طلبا کے لیے مختص تھا۔ ہائیکورٹ نے جمعہ کو کہا کہ موجودہ حالات میں 80:20 تناسب کی توجیح نہیں کی جا سکتی۔

کیرالا کی مسلم تنظیموں کا اسکالرشپ سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر احتجاج

author img

By

Published : May 30, 2021, 4:12 PM IST

کیرالا کی مسلم تنظیموں نے کیرالا ہائی کورٹ کے جمعہ کے اس فیصلے کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں اقلیتی طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کی موجودہ اسکیم ختم کردیا گیا ہے۔

2008 اور 2015 کے درمیان ، کیرالہ کی حکومت نے تین احکامات جاری کیے تھے۔ ان کے مطابق، 80 فیصد اقلیتی اسکالرشپ مسلم طلبا کو اور بقیہ 20 فیصد عیسائی طلبا کو دی جاتی تھی۔ ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں جمعہ کو کہا کہ موجودہ حالات میں 80:20 کے تناسب کے لیے کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں اقلیتی برادریوں کو یکساں فائدہ پہنچانے کے لیے اقلیتی ویلفیئر بورڈ کے حکم پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔ کورٹ نے کہا کہ اسکالرشپ کے تناسب کے حوالے سے ریاست میں اقلیتوں کی موجودہ آبادی کی بنیاد پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

ہائی کورٹ کے اس حکم پر احتجاج کرتے ہوئے، انڈین یونین آف مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے رہنما ای ٹی محمد بشیر نے کہا، وظائف میں 80:20 کے تناسب کا تعین اور اس پر عمل درآمد ایل ڈی ایف کے دور اقتدار میں 2011 میں کیا گیا تھا۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہ اسکیم جو معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے تھی، اقلیتی برادریوں کے لیے اس کا دوبارہ تعین کیا گیا تھا۔ یو ڈی ایف حکومت نے اس سلسلے میں 2011 میں جاری حکم کے مطابق ہی کام جاری رکھا تھا۔ "

مسلم لیگ پہلے ہی ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ کانتھا پورم اور ای کے گروپ سمیت دیگر مسلم تنظیموں نے ابھی تک ہائی کورٹ کے حکم پر اپنے مؤقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔

سابق وزیر اور سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما پلولی محمد کٹی نے کہا کہ یو ڈی ایف حکومت نے اپنی اتحادی پارٹی آئی یو ایم ایل کے دباؤ میں 80،20 اسکیم کو نافذ کیا تھا۔ اس کے نفاذ کے بعد سے اقلیتی برادریوں کے بیچ خلیج پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نفاذ کے بعد سے ہی چرچ اور عیسائی تنظیمیں کی مخالفت کر رہی ہیں۔

اس وقت کیرالہ میں عیسائیوں کی آبادی 18 فیصد اور مسلمانوں کی آبادی 27 فیصد ہے۔ اگر اقلیتی ویلفیئر بورڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس تناسب پر نظر ثانی کرتا ہے تو، مسلمانوں کے لیے اسکالرشپ میں مختص 80 فیصد ریزرویشن کو گھٹاتے ہوئے 60 فیصد کردیا جائے گا۔ دوسری طرف، عیسائیوں کو 40 فیصد ریزرویشن ملے گا۔ تاہم، اگر اقلیتی برادریوں کی پسماندگی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا ، موجودہ 80:20 تناسب میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

متعدد رہنماؤں نے راجندر سچر کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اقلیتوں سے متعلق فلاحی منصوبوں اور اسکالرشپ کا مقصد بنیادی طور پر پسماندہ مسلمانوں کی ترقی، خاص طور پر تعلیم کے میدان میں پسماندہ مسلمانوں کو آگے بڑھانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.