دراصل پولیس کی یہ وضاحت میڈیا کے ایک حصے کی رپورٹوں کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ 'کیرل پولیس کے مینو سے بیف کو ہٹا دیا گیا ہے'۔
محکمہ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'میس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ٹرینیز کے نمائندوں اور پولیس افسران کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں دستیاب غذائیت سے بھرپور کھانا تیار کریں۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تربیت پانے والوں کو توانائی اچھی خوراک کے ذریعے حاصل ہوں۔'
محکمہ پولیس کے نئے بیچوں کے تربیت شروع کرنے کے فوری بعد میڈیا میں رپورٹس منظر عام پر آئیں۔
گذشتہ ماہ کیرل ٹورزم نے مکر سنکرانتی کے موقع پر بیف کی رسپی شیئر کی تھی جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔
اس معاملہ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے وزیر سیاحت کے سریندرن نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو کسی کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس واقعے کو 'فرقہ وارانہ رنگ' دینے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔'
واضع رہے کہ بیف کا موضوع اکثر ریاست میں تنازعات پیدا کرتا ہے۔