گرفتار ملزموں کی شناخت اترپردیش کے رہنے والے شاہد (24)، فرہاد خان (29) اور حنیف (28) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ تین دیگر ملزمان ریاست سے باہر فرار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر پور: سابق رکن اسمبلی کے ملازم سے 26 لاکھ کی لوٹ
پولس نے بتایا کہ ملزموں نے لڑکی کے ساتھ مارچ میں اس کے گھر میں آبروریزی کی تھی۔ اس کے بعدلڑکی کو دھمکی دی گئی اور اسے مزدوروں کی رہائش گاہ سمیت مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔ اس دوران خبر آئی کہ متاثرہ ڈیڑھ مہینے کی حاملہ ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت درج کرانے کے بعد پولس نے معاملہ درج کیا تھا۔