سی بی آئی نے آج آئی آئی ٹی طالبہ فاطمہ لطیف کی موت کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کولم میں واقع اس کے مکان کا دورہ کیا اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ سی بی آئی ٹیم نے فاطمہ کے ارکان خاندان کے بیانات قلمبند کئے۔
آج صبح 10 بجے سی بی آئی کی ٹیم فاطمہ کے گھر پہنچی اور اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔ ٹیم نے تمام افراد خاندان کے بیان قلمبند کئے جبکہ آئندہ 6 دنوں تک سی بی آئی ٹیم کولم میں ہی رہے گی۔
آئی آئی ٹی چینائی کی طالبہ فاطمہ لطیف 9 نومبر 2019 کو ہاسٹل کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں اس کے موبائل سے مبینہ طور پر ٹیچرس کے تعلق بعض پیامات موصول ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے بعض اساتذہ نے فاطمہ کے قتل کی سازش کی تھی۔ خاص طور پر اس معاملہ میں سدھرشن پدمانابھن کا نام سامنا آیا تھا۔
فاطمہ لطیف کے قتل معاملہ میں شدید احتجاج کے بعد اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کیا گیا۔