ETV Bharat / state

دولت کی ہوس میں خونی رشتوں کی پامالی !

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے انتہائی سفاکانہ انداز سے 17 برسوں کے دوران اپنے خاندان کے کئی افراد کو کھانے اور مشروبات میں زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دولت کی ہوس میں خونی رشتوں کی پامالی !
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 12:30 PM IST

امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق جولی شاجو نامی خاتون جو پہلے جولی تھامس کے نام سے جانی جاتی تھی، نے خاندان کی دولت اور اس پر کنٹرول کے مقصد کے لیے یہ کام کیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کالیکٹ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے بارے میں یہ انکشاف پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

جولی کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کا تعلق اس کے سسرال سے تھا، جن میں شوہر اور 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے سربراہ کے جی سائمن نے بتایا 'ہم نے جولی تھامس، اس کے دوست ایم میتھیو (جس نے پوٹاشیم سائنائیڈ زہرکا انتظام کیا) اور ایک جیولری ورکر پرجو کمار کو گرفتار کیا ہے جس نے زہر فراہم کیا تھا۔

ویڈیو : دولت کی ہوس میں خونی رشتوں کی پامالی !

یہ گرفتاریاں اس کیس کی ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے 2002 میں اس کا آغاز اپنی ساس اناما تھامس سے کیا، جن کو سالن میں زہر ملا کر مارا گیا۔

سنہ 2008 میں اسی طرح جولی نے اپنے سسر کو بھی قتل کیا جو سالن اور چاول کھانے کے بعد مرگیے۔

پولیس کے مطابق ان دونوں ہلاکتوں پر کسی کو شک نہیں ہوا اور پھر اس کے بعد جولی کے شوہر روئے تھامس کی باری آئی جو چاول اور سالن کھانے کے بعد چل بسا۔

ان کی لاش ایک باتھ روم میں ملی جو کہ بند تھا اور دروازہ توڑنا پڑا تھا مگر مقامی پولیس نے اس وقت اسے خودکشی قرار دے دیا۔

اس وقت روئے کے انکل 68 سالہ میتھیو مانڈیال نے پوسٹ مارٹم کے لیے زور ڈالا، اس دوران ان کے جسم میں زہریلے مواد کی شناخت کی کئی، مگر اسے خودکشی کا ذریعہ سمجھا گیا۔

یہی پھر 2014 میں میتھیو مانڈیال کو بھی جولی نے کافی میں زہر ملا کر قتل کردیا جس کے بعد اس خاتون نے اپنے سابق شوہر کے چچا زاد بھائی اساریا شاجو سے شادی کرلی مگر اس سے پہلے اس کی بیوی سیلی اور 2 سالہ بچے الفائن کو بھی قتل کردیا۔

ان ہلاکتوں پر اساریا کو کچھ عرصے کے لیے حراست میں بھی لیا گیا مگر شواہد نہ ہونے پر رہا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 18 برس مکمل، تصویری جھلکیاں

جولی کی گرفتاری اب اس کے سابق شوہر کے بھائی روجو تھامس کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے پر ہوئی اور اسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے تمام قبروں سے نمونے حاصل کیے جس میں سائنائیڈ کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد جولی نے اعتراف کرلیا۔

مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون خاندان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتی تھی۔ اس کے علاوہ مقامی حکام کی جانب سے جعلی وصیت نامے بنانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Intro:Body:

Crime Branch to arrest more people in connection with Koodathayi murder case. Arrests will be recorded according to the statement of Joli, the main accused. Meanwhile police released Shaju after recording his statement. 

Shaju was taken into custody after being summoned for questioning this morning. He was questioned by the investigating team for about an hour and a half. Jolly had given statement against Shaju to the Investigation team. Jolly told the investigating team that Shaju knew about the murder. After questioning at the Payyoli Crime Branch office, Shaju was taken to the Vadakara Rural SP office. Shaju was questioned at the Rural SP's office by senior police officers. 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.