پالکڈ: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منگل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کے شورانور جنکشن پہنچی، اس دوران مبینہ طور پر ٹرین پر کانگریس کے رکن پارلیمان وی کے سری کندن کی تعریف کرنے والے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے۔ کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ریاست کے دارالحکومت ترواننت پورم کو شمالی ضلع کاسرگوڈ سے جوڑتی ہے۔ یہ کولم، کوٹائم، ایرناکولم ٹاؤن، تھریسور، شورانور جنکشن، کوزی کوڈ، کننور اور کاسرگوڈ پر رکے گی۔
-
Defacing #VandeBharatExpress in Palakkad is a nefarious activity of the @INCKerala workers. Thse criminals are the followers of the 'crowned prince'. Shame. pic.twitter.com/x4pFHGRsVA
— K Surendran (@surendranbjp) April 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Defacing #VandeBharatExpress in Palakkad is a nefarious activity of the @INCKerala workers. Thse criminals are the followers of the 'crowned prince'. Shame. pic.twitter.com/x4pFHGRsVA
— K Surendran (@surendranbjp) April 25, 2023Defacing #VandeBharatExpress in Palakkad is a nefarious activity of the @INCKerala workers. Thse criminals are the followers of the 'crowned prince'. Shame. pic.twitter.com/x4pFHGRsVA
— K Surendran (@surendranbjp) April 25, 2023
ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ آر پی ایف کے اہلکار پالکڈ ایم پی کا پوسٹر ہٹا رہے ہیں جس کو کچھ لوگوں نے ان کی تعریف میں ٹرین پر چسپاں کیے تھے۔ یہ پوسٹر اس وقت چسپاں کیے گئے جب ٹرین شورنور اسٹیشن پہنچی۔ واضح رہے کہ ٹرین کے استقبال کے لیے شری سری کندن اور ان کے حامی ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے الزام لگایا کہ یہ رکن پارلیمان کے حامیوں کی حرکت ہے۔
-
#WATCH | Congress workers pasted posters of Palakkad MP VK Sreekandan on the windows of a wagon of Vande Bharat Express when the train reached Shoranur in Kerala's Palakkad yesterday. Railway Protection Force has registered a case, investigation underway pic.twitter.com/rgqocYIqid
— ANI (@ANI) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Congress workers pasted posters of Palakkad MP VK Sreekandan on the windows of a wagon of Vande Bharat Express when the train reached Shoranur in Kerala's Palakkad yesterday. Railway Protection Force has registered a case, investigation underway pic.twitter.com/rgqocYIqid
— ANI (@ANI) April 26, 2023#WATCH | Congress workers pasted posters of Palakkad MP VK Sreekandan on the windows of a wagon of Vande Bharat Express when the train reached Shoranur in Kerala's Palakkad yesterday. Railway Protection Force has registered a case, investigation underway pic.twitter.com/rgqocYIqid
— ANI (@ANI) April 26, 2023
مزید پڑھیں:۔ Kerala's First Vande Bharat Train وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک رکن پارلیمان اور ان کے حامیوں کی اس طرح کے غلط ذہنیت کے ساتھ کیسے برتاؤ کر سکتے ہیں۔ وہیں ایم پی سری کندن نے کہا کہ انہوں نے کسی کو بھی ٹرین پر اپنے پوسٹر چسپاں کرنے کا اختیار نہیں دیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس کے ذریعہ تنازع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ٹرین کی بکنگ پہلے ہی دن مکمل ہو گئی۔ وہاں وندے بھارت ٹرین کی طرف لوگوں کی کشش حوصلہ افزا تھی۔