ETV Bharat / state

کانگریس نے تجربہ کار نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑا ہے: راہل

کیرالہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر وائناڈ کے رکن پارلیمان راہل گاندھی زور دار مہم چلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ پارٹی نے پرانے محافظوں کو برقرار رکھتے ہوئے کیرالہ میں بہت سے نوجوانوں کو جوڑا ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 10:10 AM IST

کوٹائم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے تجربہ کار نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑا ہے۔ ہم نے کانگریس کا انقلاب پیدا کیا ہے۔ ہم نے تجربہ کار لوگوں کو برقرار رکھتے ہوئے بہت سارے نوجوانوں کو اس سسٹم میں شامل کیا ہے۔ یو ڈی ایف سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی ذہنیت، توانائی اور خیالات مختلف ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یہی کچھ کرنا چاہتے ہیں کیرالہ کے ساتھ۔ ہم آپ کے ساتھ اپنی تنظیم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی تنظیم اور کیرالہ کے لوگوں کے مابین لائن کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی آواز ہمارے نظام میں آئے۔''

کیرالہ میں چھ اپریل سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر راہل گاندھی انتخابی تشہیر زور شور سے کر رہے ہیں۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے کوچی میں ایک ریلی میں نوٹ بندی، معاشی صورتحال اور بے روزگاری کو لے کر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں راہل گاندھی نے کوللام میں ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں ڈبکی بھی لگائی تھی۔

مزید پڑھیں:

آسام میں سی اے اے کو بروقت نافذ کیا جائے گا: جے پی نڈا

کانگریس 91 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ 140 سیٹوں والی کیرالہ اسمبلی کا انتخاب چھ اپریل کو شروع ہوگا اور ان اتخابات کے نتائج دو مئی کو آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.