حیدرآباد: سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 4 سال قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے لیے اب بھی کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اگلے آئی پی ایل سے دھونی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کے درمیان بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ان سے اپنا موازنہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
دراصل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور کنگ آف رومانس نے حال ہی میں آئیفا ایوارڈز تقریب کے دوران ماہی کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک تبصرہ کیا ہے۔ جس میں انھوں نے کہا کہ میں اور دھونی بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔ کیونکہ وہ نا نا کہتے ہوئے بھی 10 آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے آئیفا ایوراڈز تقریب کی ہوسٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ کب ریٹائر ہورہے ہیں جس پر بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنا موازنہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے کردیا۔
Shah Rukh Khan - Legends know when to retire like Sachin Tendulkar, Sunil Chhetri, Roger Federer
— sohom (@AwaaraHoon) September 29, 2024
Karan Johar - so why don't you retire
SRK - Me & Dhoni are different kind of legends, we play 10 IPL after saying no
Vicky Kaushal - Retirement are for legends, Kings are forever pic.twitter.com/gEeAS48BGN
شاہ رخ نے کہا کہ لیجنڈ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ انھیں اس بات کا ادارک ہوتا ہے کہ انھیں کب ریٹائر ہونا ہے اور کب تک کھیلتے رہنا ہے۔ جیسے کی لیجنڈ سچن تنڈولکر، لیجنڈ فٹبالر سنیل چھیتری اور لیجنڈ ٹنس اسٹار راجر فیڈرر اس کی بہترین مثال ہیں، اس وجہ سے آپ کو بھی ریٹائر ہوجانا چاہیے۔
لیکن اس کے بعد کرن نے سوال کیا کہ اس حساب سے آپ کیوں ریٹائر نہیں ہوتے، اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ میں الگ قسم کا لیجنڈ ہوں، میں اور دھونی دوسرے قسم کے لیجنڈ ہیں، نہ نہ کرکے بھی دس بار آئی پی ایل کھیل جاتے ہیں۔
شاہ رخ کے اس کمنیٹ کی حمایت کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں اداکار وکی کوشل کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اسی وجہ آپ فار ایور کنگ ہو۔ دھونی کے بارے میں شاہ رخ کے مضحکہ خیز تبصرہ کو سوشل میڈیا صارفین کافی زیادہ پسند کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ واقعی میں دونوں بادشاہ ہیں۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئندہ آئی پی ایل کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں جس کی وجہ سے 5 سال سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلنے والے بھارتی کھلاڑیوں کا شمار اب انکیپڈ کھلاڑیوں میں ہوگا۔ ایسے کھلاڑیوں میں ایک نام دھونی کا بھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آئیفا ایوارڈز 2024 میں شاہ رخ خان نے 'جوان' میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، جبکہ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ رانی مکھرجی نے 'مسز چٹرجی ورسیز ناروے' میں ماں کے شاندار کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔