ETV Bharat / state

سونم وانگچک کو حراست میں لینے کا معاملہ دہلی ہائیکورٹ پہنچا، 3 اکتوبر کو ہوگی سماعت - climate activist Sonam Wangchuk

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو دہلی پولیس نے سنگھو بارڈر پر حراست میں لے لیا تھا، اب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ وانگچک کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی، اس معاملے کی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

سونم وانگچک کو حراست میں لینے کا معاملہ دہلی ہائیکورٹ پہنچا، 3 اکتوبر کو ہوگی سماعت
سونم وانگچک کو حراست میں لینے کا معاملہ دہلی ہائیکورٹ پہنچا، 3 اکتوبر کو ہوگی سماعت (Etv Bharat)

نئی دہلی: لداخ سے دہلی آنے والی ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو دہلی سرحد پر حراست میں لینے کا معاملہ اب ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ منگل کو ایک وکیل نے چیف جسٹس منموہن کی سربراہی والی بنچ کے سامنے سونم وانگچک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت 3 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ اگر عرضی گزار کی جانب سے تمام دستاویزات کو دوپہر 3.30 بجے تک داخل کیا جاتا ہے تو اس معاملہ کی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

30 ستمبر کو سونم وانگچک کا قافلہ، جو تقریباً 120 افراد کے ساتھ پیدل لیہہ سے دہلی آرہا تھا، کو دہلی کی سندھو بارڈر پر روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ وہ دہلی کے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر احتجاج کرنے آرہے تھے۔ وہیں دہلی پولیس نے چھ دنوں کے لیے انڈین جوڈیشل کوڈ کی دفعہ 163 کو نافذ کرکے کسی احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونم وانگچک کے بعد لداخ کے رکن پارلیمنٹ حاجی حنیفہ جان کو بھی دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا - Ladakh MP Haji Hanifa joins protest

سونم وانگچک کی گرفتاری پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے تنقید کی۔ اپوزیشن نے پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ وہیں دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی بھی سونم وانگچک سے ملنے کےلئے پولیس اسٹیشن پہنچی تاہم انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ وانگچک لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وانگچک نے یکم ستمبر سے لیہہ سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ یہ سفر تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.