منشیات کے خلاف چل رہی مہم کے تحت پولیس نے 200 کلو (بھکی) منشیات حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلیندر مشرا نے آج صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ مارچ کو ہٹلی چوکی پر چیکنگ کے دوران 200 کلو منشیات برآمد کی۔
حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت راج بیر سنگھ، ہرپال سنگھ اور کمل پریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس گاڑی سے منشیات برآمد کیا گیا ہے اسے خاص طور پر موڈیفائی کروا کر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پکڑی گئی اشیاء کو کشمیر لایا گیا اور کٹھوعہ میں سپلائی کرنا تھا۔ ڈرائیور کی نشان دہی پر پولیس نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے وال ہرپال سنگھ کے یہاں چھاپا مارا یہاں پونے دو لاکھ روپے اور 35 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے ہرپال سنگھ کے بیتے کمل پریت کو بھی حراست میں لیا۔