لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کی سب سے بڑی صنعتی شاخ چناب ٹیکسٹائل میں آج کام کرنے والے مزدوروں نے ہنگامہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔
مل مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ پیسے دئے جا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں کام کرنےدیا جا رہا ہے۔ ایسے میں وہ اپنے کبنے کو پالنے میں کافی پریشانی اٹھارہے ہیں۔
مل مزدوروں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پوری تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے اور وہ لاک ڈاؤن کے باعث گھر بھی نہیں جا سکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن 3 کے نافذ ہونے کے بعد سے میل مزدور کافی پریشان تھے اور آج جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو انہوں نے میل میں توڑ پھوڑ کرنا شروع کر دیا۔
کافی دیر ہنگامہ کے بعد جائے واقعہ پر پہنچے کٹھوعہ ایس ایس پی شیلیندر مشرا نے مزدوروں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ وہ میل انتظامیہ سے بات کریں گے اور ان کے مسائل کا حل نکلوائیں گے۔
اس سے قبل پولیس نے ہنگامہ کر رہے مزدوروں کو قابو میں کرنے کے لئے سختی دکھائی جس میں کچھ مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی شیلیندر مشرا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مزدور طبقہ بہت پریشان ہے اور اس کے لئے وہ صنعتی انتظامیہ سے بات کریں گے۔