ETV Bharat / state

یادگیر: مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج - یادگیر

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مرکزی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

yadgir: Protest against anti-people policies of central government
یادگیر: مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:49 PM IST

یادگیر میں آج بھارت بند کے ضمن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مختلف مزدور یونین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے نیو بس اسٹینڈ تا سبھاش چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کئی بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احجاج کیا۔

یادگیر: مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج

ریلی کو مختلف ٹریڈ یونین اور دیگر سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس، آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈیونین سنٹر یادگیر کے ذمہ داراوں نے عوام مخالف پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد شعبہ جات کو خانگیانہ کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کمزور ہو رہا ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے کسانوں اور عام عوام کی بھلائی کے لیے سنجیدگی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اپنی من مانی کو جاری رکھے گی تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں سے ملک کا کسان پریشان اور فکر مند ہے۔ اس موقع پر ٹریڈ یونینوں، فلاحی تنظیموں کے علاوہ عوام خاص کر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھیں۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے 26 نومبر کو بھارت بند کا اعلان کیا تھا جبکہ آج ملک بھر میں مختلف ٹریڈ یونینوں کی جانب سے ہڑتال منائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.