کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گلبرگہ کی جانب سے یہاں کے ضلع کمشنر آفیسر کے سامنے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع ویلفیئر پارٹی کے صدر سلیم احمد چیتاپوری نے کہا کہ مرکزی حکومت گلبرگہ شہر کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔
گلبرگہ ضلع کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے گلبرگہ میں موجود ای ایس آئی اسپتال اور سرکاری اداروں کو دوسری طرف منتقل کر دیا جارہا ہے۔
گلبرگہ تجارتی اور معاشی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں پر تور دال ملس، سیمنٹ فیکٹری سمیت مختلف تجارتی اور کاروباری مارکٹس ہیں۔ گلبرگہ کو کئی سال پہلے ہی ڈویژن بنادیا جانا تھا مگر گلبرگہ کو ریلوے ڈویژن بنانے کی تجویز کو مرکزی ریلوے وزیر پیوش گوئل نے گلبرگہ ریلوے ڈویژن کی تجویز واپس لینے کا لوک سبھا میں بیان دیا تھا۔
شولاپور اور سکندرآباد ریلوے ڈویژن کے درمیان تقسیم کردہ گلبرگہ ڈویژن زیادہ آمدنی والا مقام ہے مگر گلبرگہ کو ریلوے ڈویژن بنانے کے بجائے تجویز واپس لینے کی بات کی جارہی ہے۔