بنگلورو: حال ہی میں بی جے پی لیڈر نُپور شرما کی جانب سے توہین رسالت کے متنازعہ بیان کی مخالفت میں ملک بھر میں احتجاجات کیے گئے اور خاص طور پر ریاست اتر پردیش میں اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کے الزام میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما جاوید، جو کہ جے این یو طلبا رہنما آفرین کے والد ہیں، کے گھر کو بغیر کوئی پروسیجر فالو کیے ان کے گھر پر بلڈوزر چلا کر اسے زمین دوز کردیا گیا. اور دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت کی جانب سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں شمالی ہند میں پرتشدد احتجاجات کیے جارہے ہیں۔ Why not Bulldoze on Agneepath Protesters
یہ بھی پڑھیں:
- Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم
- Afreen Fatima's Mother Issued A Letter: آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا
- Know About Afreen Fatima: آفرین فاطمہ کا اب تک کا سفر۔۔۔ دیکھیں ویڈیو
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بنگلور کے معروف عالم دین مولانا مقصود عمران رشادی نے سوال کیا کہ جب توہین رسالت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا گیا اور انہوں نے سوال کیا کہ شمالی ہند کی ریاستوں کی بی جے پی حکومتوں کی جانب سے اگنی پتھ کے احتجاجیوں کے گھروں پر بل ڈوزر کی کارروائی کیوں نہیں؟