ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے لوگوں نے بروز ہفتہ و اتوار کو ویکینڈ کرفیو پر سختی سے عمل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ لوگ کووڈ پر قابو پانے کے لیے رہنما قواعد پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ویکینڈ کرفیو کو لےکر لوگوں کی جانب سے بہت اچھا اور کامیاب رد عمل سامنے آیا ہے۔ Weekend Curfew in Yadgir
ڈپٹی کمشنر یادگیر نے ویکینڈ کرفیو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ویکینڈ کرفیو کے دوران تقریبا سبھی دوکانات بند رہے۔ ضروری اشیاء کی دکانیں جیسے ہسپتال، میڈیکل کھلے رہیں۔ Medical open during weekend curfew کیونکہ یہ لوگوں کی اہم اور امرجنسی ضرورت ہے۔' Deputy Commissioner Yadgir on Weekend Curfew
انہوں نے بتایا کہ 'ویکینڈ کرفیو کے دوران بس اسٹینڈ میں مسافر کم تعداد میں نظر آئیں، آٹو رکشا اور دیگر مسافر گاڑیاں بھی بہت کم تعداد میں سڑکوں پر نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Weekend Curfew In Delhi: دہلی میں ویکینڈ کرفیو، بازار بند اور سڑکیں سنسان
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'یادگیر پولیس نے یادگیر ۔گلبرگہ اور یادگیر ۔حیدرآباد مین روڈ کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج، بسویشور چوک اور دیگر اہم مقامات پر بریکیڈ لگا رکھے تھے روڈ پر بے وجہ دوڑ رہی گاڑیوں کو روک کر انہیں بھی ویکینڈ کرفیو پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے یادگیر ضلع کے لیے آنے والے مسافروں کو کووڈ جانچ کے لیے معقول انتظام کر رکھا تھا۔