گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایل این ٹی کے ذریعہ 24 گھنٹے پینے کے لئے پانی کی سپلائی نہیں ہونے کے سبب عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . Water Scarcity In Minority Areas گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی سابق چیرمین ڈاکٹر اصغر جلیل نے گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پہنچ کر یہاں چیرمین اور افسران سے ملاقات کر کے شہر میں 24 گھنٹے پانی کی عدم دستیابی پر وضاحت طلب کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کرناٹک حکومت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی مہیا کرانے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اسے ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے ۔مسلم اکثریتی علاقوں میں آپائپ لائن بچھانے کا جو کام شروع کیا گیا تو وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ اور ایل این ٹی لاپرواہی برت رہی ہے ۔ان کی لاپرواہی کے سبب لوگوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہاگرگہ کراس سے بنیتھورا اور بھیما ندی کی پائپ لائن ای ایس آئی ہسپتال ،گلبرگہ یونیورسٹی اور ایر پورٹ تک بچھائی گئی ہے۔مگر یہاں کئی مسلم اکثریت علاقوں میں پائپ لائن بچھانے کا کام نہیں کیا گیا ہے۔ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Construction Of Road In Bidar بیدر شہر کی بیشتر سڑکوں کی مرمت کا کام جاری
انھوں نے کہاکہ پورا علاقہ 90 ایکٹرس پر مشتمل ہے۔یہاں 40 پلانٹس پر گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائش پلانٹس قائم کئے گئے ہیں جس کا کام جاری ہے ۔مگر یہاں مختلف اکثریت علاقوں میں پائپ بچھانے کا کام نہیں کیا جارہا ہے۔اس کو لے کر انھوں افسران سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے یہاں پر جلد سے جلد کام شروع کر نے کا مطالبہ کیاہے ۔ Water Scarcity In Minority Areas