ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا ویکسین کو لے کر لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے محکمہ اور انتظامیہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ وہیں بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے ضلع یادگیر کے مختلف تعلقہ جات میں عوام کو ویکسین شعور بیداری مہم کے تحت معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
ریاستی نائب صدر بی جی پی مہیلا مورچہ للیتا انپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر ضلع کے تعلقہ گرمٹکل کے ونگیرہ دیہات میں مقامی بی جے پی کے قائدین کے تعاون سے شعور بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ونگیرہ دیہات میں لوگوں نے سب سے سے کم ویکسین لی ہے۔ اس لیے ہم نے اس مہم کی شروعات وہیں سے کی ہے۔ ہماری اس مہم میں بی جے پی تعلقہ صدر، میڈیکل ہیلتھ آفیسر اور آشا ورکرز شامل ہیں۔ سبھی کے تعاون سے لوگوں میں ویکسین سے متعلق تفصیلات فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ٹیچر، آشا ورکرس اور میڈیکل افسر نے گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کیں، جس کی بنیاد پر صرف ایک گھنٹے میں 100 سے زائد لوگوں نے ویکسین لی۔
انہوں نے کہا کہ اس گاؤں میں ایک 75سالہ خاتون نے دوسرا ڈوز لیا ہے اور اس عمر رسیدہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ پہلے ویکسین کا پہلا ڈوز لیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ ویکسین لینے کے بعد انہیں ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ، دو جوان زخمی
للیتا انپور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت اور اپنے بچوں کی صحت کے خاطر ویکسین ضرور لیں۔