بیدر : اولیاء کے استانے ہمیشہ سے ہی ملک میں امن اور ایک جہتی کا مرکز رہے ہیں۔ اولیا کے ان استانوں پر کیا بادشاہ کیا وزیر سبھی نے حاضری دی ہے۔آج بھی ملک کی مختلف استانوں پر بلا مذہب ملت عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سماج میں خوشحالی امن و امان کے لیے ان بزرگان دین کے استانوں سے فیض مل رہا ہے۔ ایسا ہی ایک استانہ ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی کا ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنی حاضری دینے کے لئے آتے ہیں۔
خادم درگاہ محمد ریاض الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت سید فتح شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف پانچ جولائی کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔اس سالانہ عرس شریف میں ملک کی مختلف ریاستوں سے عقیدت مندان بڑے ہی عقیدت کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Clad Girl Bushra Mateen انجینئرنگ میں سولہ گول مڈل جیتنے والی باحجاب لڑکی بشری متین سے خاص بات چیت
انہوں نے کہا کہ حضرت سید فتح شاہ ولی کا وہ دربار ہے جہاں حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ نے حاضری دی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید کو ایک جنگ میں کامیابی نہیں مل رہی تھی تو اپ نے حضرت سید فتح شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کے استانے پر حاضری دی اور فتح کی دعا کی۔ کہا جاتا ہے کہ جنگ میں کامیابی کے بعد حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ حضرت سید فتح شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کے استانے پر جو بھی جاتا ہے وہ کامیاب ضرور ہوتا ہے۔ خادم درگاہ ریاض الدین نے عوام الناس سے بلا مذہب ملت حضرت سید فتح شاہ ولی کے سالانہ عرس میں شرکت کی اپیل کی اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔