ETV Bharat / state

یادگیر: تنہا تماپوری کے نام سے اردو ہال بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 11:17 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور میں واقع تماپور ہمیشہ سے ہی علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے۔

تنہا تماپوری کے نام سے اردو ہال بنانے کا مطالبہ

یادگیر کے تماپور میں متعدد علمی و ادبی شخصیت پیدا ہوچکی ہیں۔

تنہا تماپور ی انہی میں سے ایک تھے۔

تنہا تماپوری
تنہا تماپوری

ریاست کرناٹک کے مشہور و معروف شاعر تنہا تمہاری کے شعری تصانیف میں چھلنی چھلنی سائباں، سویرے سے پہلے، کہکشاں وغیرہ شامل ہے۔

کہکشاں
کہکشاں

وہ انگریزی زبان کے معلم تھے تاہم اردو ادب کے لیے جو خدمات انجام دی ہے وہ قابل قدر ہیں۔

تنہا تیمارپوری کا شعری مجموعہ
تنہا تیمارپوری کا شعری مجموعہ

تنہا تماپوری کی اپنی اہلیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تنہا صاحب ہر وقت مطالعہ کرتے تھے ان کو کتابوں سےبے پناہ عشق تھا۔

اطہر تماپوری، شاعر
اطہر تماپوری، شاعر

انھوں نے مزید کہا کہ ان کے متعدد شاگرد آج بھی ادبی دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یا کسی بھی ادبی تنظیم کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔

ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی

اس موقع پر نوجوان شاعر اطہر تماپور ی نے کہا کہ تنہا تما پوری نے آزاد نظموں میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔ ان کی آزاد نظموں کو سامعین دلچسپی سے سنتے اور محظوظ ہوتے تھے۔

ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ تنہا تماپور ی جہاں انگریزی زبان کے معلم تھے وہیں اردو کے بھی معروف شاعر تھے۔

مزید پڑھیں:راہگیروں کو لوٹنے والا گینگ بے نقاب

انھوں نے کہا کہ تنہا تماپوری نے علم اور ادب کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔

انہوں نے سماج میں اردو کی فروغ، ہندومسلم بھائی چارہ، اور لوگوں کو علم حاصل کرنے پر زور دیا تھا۔

ارشد دکنی نے ریاستی حکومت اور کرناٹک اردو اکیڈمی سے گزارش کی ہے کہ تنہا تماپور ی کے نام سے طالبات کے لیے ایوارڈ جاری کریں۔

اس کے علاوہ انھوں نے رکن اسمبلی شورا پور راجو گوڈا سے بھی اپیل کی ہے کہ تنہا تما پوری کے نام سے تما پور میں ایک اردو گھر بنایا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.