کرناٹک حکومت کی طرف سے اسٹیٹ ٹیکسٹ بک کمیٹی کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ میڈل اسکول کی کتابوں سے ٹیپو سلطان کے عنوان کو ہٹا دیا جائے۔
اس احکامات کے بعد ریاست میں جگہ جگہ احتجاج کیے جا رہے ہیں اور لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹیپو سلطان کو مذ ہب کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ اسی بیچ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ضلع شاہ پور میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایس ڈی پی آئی سید اسحاق خالد نے کی۔
اس موقع پرمجبوب گوگی سکریٹری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ریاستی حکومت اسکول کے کتابوں ٹیپوسلطان کی تاریخ کو ہٹانا چاہتی ہے۔ٹیپو سلطان کی تاریخ اس لئے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے کیونکہ ٹیپو سلطان ایک مسلمان تھے'۔.
وہیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر کی صدارت میں تحصیلدار جگن ناتھ ریڈی کو ایک یاداشت پیش کی گئ جس میں ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ٹیپو سلطان کے نام سے اسکول اور کالج قائم کیے جائیں اور اسکولی نصاب سے ٹیپوسلطان کی تاریخ کو نہ ہٹایا جائے۔