شہر یادگیر کے آئی بی میں منعقد اس کانفرنس میں بی ایس پی کے ضلعی صدر محمد تاج الدین نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان انگریزوں کے خلاف لڑنے والے اور لڑتے لڑتے اپنی جان قربان کرنے والے پہلے مجاہد آزادی تھے۔
اور ریاستی حکومت اسی مجاہد آزادی کو نصاب سے ہٹانے پر غور کررہی ہے جو بےحد افسوس ناک بات ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی نائب صدر واسو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی نصابی کتابوں میں حضرت ٹیپو سلطان کا سبق شامل نہ کرنے کے ریاستی حکومت کا غور کرنا درست نہیں ہے۔ بہوجن سماج پارٹی ایسی سوچ اور ایسے بیانات کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاستی حکومت حضرت ٹیپو سلطان کی تاریخ کو نصاب سے ہٹاتی ہے تو بہوجن سماج پارٹی پوری ریاست میں احتجاج کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ 10 نومبر کو بہوجن سماج پارٹی ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش منائے گی۔ اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے بسوراج، گرمیت، آنند، عبدالکریم دادو اور چندرشیکھر وغیرہ دیگر رہنما موجود رہے۔