کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں آج صبح چور ایک گھر میں داخل ہوگئے اور وہاں رکھی نقدی وزیورات لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلبرگہ میں واقع رحمٰن کالونی میں عبدالرشید کے گھر پر چوری کا واقعہ پیش آیا، چور تقریباً 40 ہزار نقدی اور دو سونے کے زیورات سمیت کئی اور چیزیں لے کر فرار ہوگئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے تمام افراد اپنے رشتہ داروں کے یہاں شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔