ڈاکٹر چندر شیھکر پاٹل نے کہا کہ آج کے دن میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ تمام اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
سنیٹایزر کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن یادگیر کے تمام ذمہ داران اور تمام ڈاکٹرس اور اسٹاف اور تمام لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کیا گیاہے۔
یہاں کے تمام لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم جو کام ہے وہ خود اپنی حفاظت کرنا ہے اگر آپ محفوظ رہیں گے تو سماج محفوظ رہے گا اور سماج محفوظ رہے گا تو دیش محفوظ رہے گا۔