جوائنٹ ڈائریکٹر اگریکلچر یادگیر محترمہ دیویکا نے یادگیر ضلع کے گاؤں ککیرہ، راجن کلور اور کوڈکل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ان گاؤں کے کھاد کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دوکانوں میں رکھی گئی کیمیکل کھاد، تخم اور اراضی کو زرخیز بنانے والی اشیاء کی جانچ کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے دکان میں اشیاء کے زرخیز اور خرید و فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کھاد مالکان کو وارننگ دی کہ ان اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دکان مالک کے خلاف معاملہ درج کرلیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'گاؤں کے کسانوں نے زائد قیمت پر اشیا کی فروخت کے تعلق سے شکایت کی ہے یہ بھی شکایت موصول ہوئی ہیں کہ کھاد مالکان اشیاء کی قلت پیدا کرکے زائد قیمت پر اسے فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے عہدے داران کو تاکید کی کہ کسانوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لے زائد قیمت پر اشیا کی فروخت میں ملوث کھاد کی دکان مالکان کے خلاف کارروائی کریں
انہوں نے کہا کہ 'پہلے دوکان مالکان کو نوٹس جاری کریں اس کے بعد بھی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر ان کھاد کے دوکانوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ 'عہدیدار کسانوں کی مدد کریں اور کوئی بھی شکایت موصول ہونے پر فوری کاروائی شروع کریں۔'