ETV Bharat / state

Special Training Programme for Cops: پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ - تربیتی ورکشاپ

ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں پولیس اہلکاروں کو طبی ماہرین نے ہنگامی صورتحال کے دوران کم سے کم آلات کی مدد سے طبی امداد فراہم کرنے کی خصوصی تربیت فراہم کی۔ Special Training Programme for Cops in Bidar

پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ
پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 7:52 PM IST

بیدر: ’’پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے ہنگامی صورت حال میں جان بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔‘‘ محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بیدر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے کم سے کم آلات سے جانیں بچانے کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،بیدر، ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔Training for Policemen in Bidar Karnataka

تربیتی کیمپ میں شریک اہلکاروں نے بتایا کہ ’’ٹریننگ میں بہت سی چیزیں سیکھنے کو ملیں جو ہمیں اس سے قبل معلوم نہیں تھی۔ جب کوئی شخص بیہوش ہو کر گر جائے تو قریبی شخص اس کا علاج کیسے کرے اور فوری ایکشن کیسے لیا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے حاصل معلومات سے قیمیتی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ
پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ

ڈسٹرکٹ ٹریننگ سنٹر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل انیل کمار چنتامنی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ’’مرکز کو چایہ کہ یہ ٹریننگ سب کو فراہم کی جائے، نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ میڈیکل کالج کے طلباء اور عملہ کو بھی یہ تربیت فراہم کی جانی چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد ملے گی کہ مریض کا فوری علاج کیسے کیا جائے اور ہنگامی صورت حال میں کسی شخص کی جان کس طرح بچائی جا سکتی ہے، اس کی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Free Skill Training in Bidar غریب خواتین مفت ہنرمندی کی تربیت سے فائدہ اٹھائیں

برمس ہاسپٹل بیدر کے ڈاکٹر ملیکارجن پناشیٹی، گورنمنٹ اسکول آف نرسنگ کے پرنسپل راجکمار ملاگے، محکمہ اطلاعات اور پبلک پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی سریش، پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ایڈمنسٹریٹو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وشنو کانت، ہبلی اسکل لیب کے ایڈمنسٹریٹر ناول ٹونی، کالابوگی لیب کے ماسٹر کے علاوہ پروگرام میں ٹرینر محبوب، کالابوراگی ماسٹر ٹرینر چنتن، بیدر گورنمنٹ نرسنگ اسکول انسٹرکٹر پرکاش محکمہ پولیس کے افسران، عملہ اور محکمہ صحت کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.