ضلع کوڈاگو کے کنرو گاوں میں ایک شرابی نے گھر کو باہر سے تالا لگا کر گھر میں آگ لگا دی جس کے سبب چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
گھر میں آگ لگانے والے شرابی کی شناخت ایراوارا بوجا کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق آگ لگنے سے تین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین کی موت 'کے آر اسپتال' میں دوران علاج ہوگئی، ہلاک ہونے والوں کی شناخت وشواس(3) ، پرکاش (7) ، وشواس (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ بیبی (45)، سیتا (40)، پرتھانا (6) نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
وہیں بھاگیہ (40) اور پچے (60) زخمی ہیں جن کا 'میسور کے آر اسپتال' میں علاج چل رہا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔