ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ضلع کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیاگیا۔ اس موقع پر شری رام سینا کے رکن ششی کانت نے کہا، بیلگام ضلع کے ایک نوجوان شوو اپار کی موت ہوئے دو برس مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
شوو اپار نامی نوجوان گایوں اور اس کی نسل کے جانوروں کی ٹرانسپورٹ کیے جانے کی مخالفت کر تا تھا۔ گائے بیل سے اسےبہت محبت تھی۔ اس نے گئوکشی کے خلاف اپنی تحریر شروع کی تھی۔ اس لیے شو اپار کو نشانہ بنا یا گیا تھا۔ انھوں نے موت کی وجہ جاننے کےلیے سی بی آئی کے ذریعے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ اگر اس کی موت کی جانچ پندرہ دنوں کے اند نہیں کروائی گئی تو آنے والے دنوں ریاستی سطح پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔