بنگلورو شہر میں علی الصباح فائرنگ کے تبادلے کی آواز سنائی دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے قتل کے ملزم پر گولی چلائی جو ملزم سنتوش (21) کی ٹانگ میں لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راج گوپال نگر کے جی ڈبلیو کے لے آؤٹ پر پیش آیا اور سنتوش اس علاقے میں روڈی شیٹر تھا۔
وہ سرینواس عرف کاری سینا کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ 9 جنوری کو ملزم اور اس کی گینگ نے راجگوپال نگر کے شہر کستوری میں سرینواس کا قتل کیا تھا۔
فائرنگ اس وقت ہوئی تھی جب پولیس سنتوش کو گرفتار کرنے گئی تھی۔ بتایا گیا کہ سنتوش نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد پولیس نے اس کی ٹانگ پر گولی چلائی۔
پی ایس آئی ہنومنتھا ہادیمنی نے ملزم پر فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: قانون ساز کونسل میں انسداد گئوکشی بل منظور