ETV Bharat / state

مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے جاری کیا منشور، ادھو ٹھاکرے نے کیے بڑے وعدے - MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTION

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے شیوسینا یو بی ٹی نے آج انتخابی منشور جاری کیا۔ اس میں بڑے بڑے وعدے کیے گئے ہیں۔

شیو سینا یو بی ٹی نے جاری کیا منشور
شیو سینا یو بی ٹی نے جاری کیا منشور (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 3:13 PM IST

ممبئی: شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا۔ ٹھاکرے نے منشور میں کئی بڑے وعدے کیے ہیں۔ ان میں بنیادی طور پر ریاست کے بڑے شہروں میں کچی آبادیوں کی ترقی، ممبئی سے دور دھاراوی میں ایک مالیاتی مرکز کا قیام، لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم، کسانوں کی فصلوں کی مناسب ضمانت اور خواتین کے لیے سرکاری فنڈ میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے وعدے اور مہاوکاس آگھاڑی کے وعدوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ کل ہم نے اپنے پانچ بڑے اعلانات کئے۔ ہم نے پہلے بھی جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں۔ ہمارا وعدہ دو طرح کا ہے۔ اس سے پہلے شیو سینا نے ممبئی کے لوگوں سے سمندری پل بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم نے وہ وعدہ پورا کیا ہے۔

مہا یوتی حکومت کو نشانہ بنایا:

ٹھاکرنے نے کہا کہ، موجودہ حکومت میں بے روزگاری کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ ریاست میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے نوکریاں صرف غداروں کو دیں ہیں۔ عام لوگوں کو کچھ نہیں دیا گیا۔ شیوسینا یو بی ٹی صدر نے یقین دلایا کہ، ایم وی اے کی حکومت آنے پر مہاراشٹر کے بے روزگار بیٹوں اور بیٹیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ادھو ٹھاکرے نے شندے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ،اس حکومت نے مالیاتی مرکز جو ممبئی میں تھا گجرات منتقل کر دیا لیکن ہم وہ مرکز دھاراوی میں ہی قائم کریں گے۔ یہاں کے لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاست میں لڑکیوں کو جس طرح مفت تعلیم دی جاتی ہے، ہماری حکومت آنے پر بچوں کو اسی طرح کی مفت تعلیم دی جائے گی۔

شیوسینا یو بی ٹی کے وعدے:

شیو سینا یو بی ٹی کے منشور میں ادھو نے وعدہ کیا ہے کہ، ہماری توجہ پانچ ضروری اشیاء کے نرخوں کو مستحکم رکھنے پر مرکوز رہے گی۔ اس وعدے میں بنیادی طور پر خواتین کے لیے حکومتی مالی امداد میں اضافہ شامل ہے۔ ہر تھانے کے باہر 24 گھنٹے خواتین پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ تعلیم کے میدان میں لڑکیوں کی طرح لڑکوں کو بھی ریاست میں بلا تفریق ذات پات اور مذہب مفت تعلیم دی جائے گی۔

منشور میں فوڈ سیکیورٹی کے تحت پانچ اشیائے ضروریہ جیسے چاول، گندم، دالوں، تیل اور چینی کی قیمتیں دو سال تک مستحکم رکھنے، صحت کے تحت، ہر خاندان کو 25 لاکھ روپے تک کیش لیس علاج فراہم کرنا، روزگار کے حوالے سے مقامی صنعتوں میں ریاست کے بیٹوں کو ترجیح دینے کی پالیسی پر عمل کرنا، بڑے پیمانے پر صنعتی مراکز قائم کرنا اور کسانوں کو 50 ہزار کروڑ روپے کے ریکارڈ پیکیج کے ساتھ فصل کی ضمانت دینا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.