پلوامہ : نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے جہاں سرکاری سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہی نجی سطح پر بھی کچھ سماجی کارکن نوجوانوں کو کھیل کود میں آگے بڑھنے کے لئے مدد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ سے 7 سال بعد کبڈی ٹیم کو سینئر یوٹی لیول چیمپئن شب کے لئے سماجی کارکن میر مشوق کی سربراہی میں روانہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں سماجی کارکن میر مشوق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو پلٹ فارم فراہم کریں تاکہ یہ ملکی سطح پر اپنا نام روشن کرسکے۔ اس سلسلے میں کوچ فردوس احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینئر یوٹی لیول چیمپئن شپ کے لئے ضلع پلوامہ میں پہلے ٹریلس ہوئے جس میں کئی نوجوانوں نے حصہ لیا اور چیمپئن شپ کے لئے 10 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا اور یہاں سے کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر نام روشن کرنے کا موقع ملا گا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے 10 سال کی تکمیل پر مختلف تقاریب کا انعقاد - BETI BACHAO BETI PADHAO
واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں دادورہ، پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاری عامر حامد وانی نے 9 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ پرو کبڈی لیگ کے لیے منتخب ہوئے تھے جنہیں جموں و کشمیر کے پہلے قومی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔