ETV Bharat / state

Prabhu Chauhan عوام کی خدمت زندگی کا مقصد: ریاستی وزیر پربھو چوہان

کرناٹک میں حیوانات کے وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ لوگوں کے آشیرواد سے مجھے رکن اسمبلی اور وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے اور میں نے لوگوں کی امیدوں کے مطابق کام کیا ہے۔

لوگوں کی خدمت زندگی کا آخری مقصد ہے: ریاستی وزیر پربھوچوہان

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 4:58 PM IST

بیدر: حیوانات کے ریاستی وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ لوگوں کی خدمت میری زندگی کا آخری مقصد ہے اور میں لوگوں کی خوشی میں اپنی خوشی محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے اوراد (بی) منڈل کی جانب سے اوراد (بی) ٹاؤن ہال میں منعقد ورکرز کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں اوراد (بی) میں پچھلی تین میعادوں سے ایم ایل اے کے طور پر عوام کے حق میں کام کر رہا ہوں۔ 2008 سے پہلے یہ حلقہ کافی پسماندہ تھا، میرے ایم ایل اے بننے کے بعد تمام حلقے میں ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سڑکیں، پینے کا پانی، اسکول، کالج، آنگن واڑی مراکز، سی سی سڑکیں اور نالیوں جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تمام درج فہرست ذات برادریوں کو انصاف فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ بنجارہ برادریوں کو فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ میں اپنی زندگی میں کسی بھی وجہ سے معاشرے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔ ملک کی آزادی کے بعد سے اب تک بنجارہ سماج کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے تقریباً 51 ہزار خاندانوں کو ان کا حق دیکر ایک تاریخی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوراد (بی) قصبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی ہے اور علاقے میں چھوٹے پیمانے پر کارخانے بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے لیے درکار تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید پڑھیں:Sports Events In Bidar بیدر میں کھیلوں کا انعقاد،نوجوانوں میں جوش و خروش

اس موقع پر چندر مہاراجہ نے کہا کہ وزیر پربھو چوہان جو بنجارہ سماج کے سرپرست پوجی راما راؤ مہاراجہ کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں وہ مسلسل عوامی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلقے کی جامع ترقی کے لیے وزیر کے کام کو منفرد قرار دیا۔ بی جے پی اوراد منڈل کے صدر رام شیٹی ، وسنت برادارا، سریش بھوسلے، بنسی مہاراجہ، پرکاش گھولے، راجکمار، شیواجی راؤ پاٹل، شرنپا ، سچن راٹھوڈ، پردیپ پوار، پرتیک چوہان، راجکمار، بالاجی، محمد صلاح الدین اور دیگر سیاسی قائدین موجود تھے۔ اس سے پہلے وزیر نے امریشور مندر کا دورہ کیا اور خصوصی پوجا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.