بنگلور میں سینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) نے منشیات کی غیرقانونی فروخت کے ضمن میں اداکارہ سنجنا گلرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔
کنڑ فلم انڈسٹری کے گلوکاروں اور اداکاروں کو مبینہ طور پر اس معاملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ جسے 'سینڈل ووڈ' بھی کہا جا رہا ہے۔
کنڑ اداکارہ سنجنا گلرانی کے قریبی ساتھی راہل شیٹی پہلے ہی پولیس تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل انھیں بیورو کے ذریعہ پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہا گیا ۔
گلرانی کے گھر پر چھاپہ اس وقت مارا گیا، جب اس معاملے میں اداکارہ راگنی دویدی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں کاٹن پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج پہلی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد 11 دیگر افراد شامل ہیں۔
سی سی بی کے مطابق وہ منشیات فروشوں سے منشیات وصول کرتی تھیں تاکہ وہ تاجروں، مشہور شخصیات، فلمی اداکاروں، سافٹ ویئر انجینئرز اور دیگر افراد کو سپلائی کیا جائے '۔
سی سی بی نے یہ بھی بتایا ہے کہ 'وہ غیر قانونی ذرائع سے پیسہ کمانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے'۔
- مزید پڑھیں: 'نہ میں ڈروں گی اور نہ ہی جھکوں گی'
تمام 12 ملزمان پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف شقوں کے تحت 120b (مجرمانہ سازش)، اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبجینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت دفعہ 21، 21 سی، 27 اے، 27 بی اور 1985 کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔