کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں خواتین کاروباریوں کے لیے 'سائنس آف سکسیس' کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر حفصہ نے کی۔ اس اجلاس میں مختلف خواتین کاروباریوں نے اپنے کاروبار سے متعلق بہت سارے تجربات شئیر کیے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حفصہ نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں۔ اپنے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ کاروبار بھی کریں تاکہ معاشرے کو اس سے مضبوطی حاصل ہوسکے۔
اس اجلاس کو منعقد کرنے کا ہمارا مقصد خواتین کو کامیاب ہونے کا ہنر سکھانا ہے۔ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ کامیاب ترین ہونے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے اور اس اجلاس میں شرکت کرنے والی تمام خواتین کاروباریوں نے ہمیں اس سے روشناس بھی کروایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں آنٹرپرینیورز کے ساتھ مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تاکہ وہ ایک دوسرے سے روبرو ہوپائیں۔ اس پروگرام میں ہر عمر کے آنٹرپرینیور نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں:موسم گرما میں عوام کے لیے پانی کا انتظام
وہیں، کنڑا فلم اداکارہ دھنیہ رام کمار نے کہا کہ خواتین کو آنٹرپرینیورشپ میں آگے بڑھانے کے لیے حکومت کو نئی اسکیم دینے کی ضرورت ہے، تاکہ خواتین کاروباری شعبہ میں آگے آسکیں اور خود مختار بن سکیں۔ مجھے یہ بات اچھی لگی کہ اس پروگرام میں ایک خاتون نے دوسرے خاتون کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر آنٹرپرینیورز گوری کپور نے بتایا کہ معاشرے میں خواتین کو کم تر مانا جاتا ہے جبکہ خواتین نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی اعتبار سے مردوں سے کم نہیں ہیں۔