بنگلور میں مسجد عسکری و شیعہ آرام گاہ ریاست کرناٹک کی شیعہ برادری کا قدیم مرکز ہے جس کی تزین و آرائش عمل میں آئی۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ادارے کے سکریٹری یوسف آغا نے بتایا کہ مسجد کی تزئین کاری و مسجد کے احاطے کی توسیع کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد میں تعاون کیا۔
اس سلسلے میں ادارے کے صدر میر شجاعت نے کہا کہ ادارے کی جانب سے سبھی کی سہولیات کے لئے ایک کنوینشن ہال تعمیر کی جائے۔
اس موقع پر شہر بنگلور تشریف لائے آیت اللہ خومینی نجفی کے نمائندے مولانا سید احمد علی عابدی نے امید جتائی کہ مسجد عسکری مسلمانوں کی کلی ترقی کا ذریعہ بنے۔ اسلامی تعلیمات عام ہوں۔ اسلام کا پیغام تمام انسانوں کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت میں اتحاد و اتفاق ہمیشہ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیرت کوئز میں خواتین و معمر افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی این اے حارث نے مسجد عسکری و شریعہ قبرستان مینیجنگ کمیٹی کو عالیشان مسجد کی تزئین کاری پر مبارکباد دی اور ملت کے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ ایڈمنسٹریشن میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر بھی توجہ دیں اور سیاست میں حصہ لیں تاکہ قوم و ملت کی ترقی ممکن ہوسکے۔