ETV Bharat / state

ہاتھرس سانحہ: یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کی احتجاجی ریلی - کرناٹک کے ضلع یادگیر

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے سبھاش چوک تا ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

protest against hathras gang rape in Yadgir
ہاتھرس سانحہ: یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کی احتجاجی ریلی
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 8:07 PM IST

ریلی کی قیادت بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر تجمل حسین نے کی جبکہ اس موقع پر ریاستی نائب صدر واسو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ’اترپردیش میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار دلت لڑکی کو انصاف دلانے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا‘۔

ہاتھرس سانحہ: یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کی احتجاجی ریلی

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں پیش آئے واقعہ کے خلاف یادگیر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سبھاش چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی اور اس تعلق سے صدرجمہوریہ کو یادداشت روانہ کی گئی۔

واسو نے مزید کہا کہ اترپردیش میں ہوئے واقعہ کی رپورٹنگ کرنے سے میڈیا کو روکا جارہا ہے اور صحافت کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ احتجاجی ریلی میں شاہ پور، شورا پور اور گرمٹکل کے سماج وادی کارکنوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.